7 اگست 2014 - 08:22
غزہ کی یہ جنگ آخری جنگ ہونا چاہیے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ و غرب اردن میں درد و رنج و الم ختم ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے غزہ میں انسانی المیہ کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے مراکز پرحملہ ناقابل قبول ہے اور کسی بھی طریقہ سے اس کا جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ مسلح افراد کی موجودگی کے شک کی بنا پر عام شہریوں کی جان کو معمولی سا خطرہ بھی ناقابل قبول ہے۔
بان کی مون نے وضاحت کی کہ ہر دو فریق حتمی طور پر مذاکرات کی میز پر حاضر ہوں اور یہ جنگ آخری ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے 30 روزہ وحشیانہ حملوں میں ایک ہزار آٹھ سو فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زیادہ زخمی  ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲